لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بنائی جانے والی بین الاقوامی معیارکی فلم ’’عشق خدا‘‘ کی 5 اپریل سے ملک بھرمیں نمائش کے لیے حتمی تاریخ کااعلان کر دیا گیا۔
فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق ہیں اوراس کی کاسٹ میں مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ وائم دھامنی، اداکارشان، صائمہ، میرا، حبیب، نغمہ بیگم، سردارکمال، راشد خان، انعام خان، کنزہ ملک اور احسن خان شامل ہیں جب کہ کے گیت ریاض الرحمان ساغر نے لکھے ہیں، موسیقی وجاہت عطرے کی ہے۔
گیت گلوکارراحت فتح علیخاں، شازیہ منظوراورصنم ماروی نے گائے ہیں۔ فلم کی ریلیزکا اعلان کرنے کے موقع پر ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارشہزادرفیق نے بتایاکہ کافی عرصہ سے یہ بات طے کرلی تھی کہ اپنی فلم کی ریلیزنگ تاریخ کااعلان ماہ ربیع الاول میں کرونگا۔ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری شدید بحران سے دوچارہے اورہمیں بہترین کام کرنے کے ساتھ دعائوں کی اشد ضرورت ہے۔
فلم کی بھرپورتشہیری مہم بھی ترتیب دیدی گئی ہے اورجلد ہی اس سلسلہ میں کاسٹ میں شامل فنکارٹی وی کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جب کہ ریڈیوچینلز پربھی خصوصی شوپیش کیے جائینگے۔منفرد موضوع پر فلم بنائیگئی اس فلم کوبین الاقوامی سطح پرخوب پذیرائی ملے گی۔ معروف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مراکش سے کی اداکارہ ، گلوکارہ اورماڈل وائم دھامنی مرکزی کردار میں دکھائی دینگی جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خوشگوارتبدیلی بھی ثابت ہونگی
No comments:
Post a Comment