Join us on Facebook

Please wait..10 Seconds Cancel

Latest Updates

Main Hoon Shahid Afridi Songs (2013) Has Been Added In Video Songs Section ---- Chambaili (2013) Audio Songs Has Been Added In Audio Songs Section --- Movies Schedule Section Has Been Updated

Planet Lollywood Android Application

Planet Lollywood Android App

Hot News

The System (2014) - Teaser 1

Tuesday, February 28, 2012

پاکسانی فلم میکر شرمین نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

لاس اینجلس ۔ پاکستانی دستاویزی فلم ’’سیونگ فیس‘‘ نے پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرلیا، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مقامی ہالی ووڈ پر سجنے والے چوراسیویں آسکرایوارڈ زکی تقریب میں نامزد ہونے والی شرمین عبید چنائے کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ’’سیونگ فیس‘‘ کو آسکر ایوارڈ سے نواز دیا گیا،فلم کی کہانی ان خواتین کے گرد گھومتی ہے جن پر تیزاب پھینکا جاتا ہے اور اس کے بعد وہ کن کن مسائل سے دو چار ہوتی ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار دو تیزاب سے متاثرہ خواتین ذکیہ اور رخسانہ کا ہے، فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر نہایت خوش ہیں اور وہ یہ ایوارڈ فلم کے کرداروں اور پاکستان کی دکھی خواتین کے نام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے خواب ترک نہیں کرنا چاہیں، بلکہ ان کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنا چاہئے، واضح رہے کہ شرمین اس سے قبل ایمی ایوارڈ ، برطانیہ میں براڈ کاسٹ جرنلسٹ ایوارڈ، اوور سیز پریس کلب ایوارڈ ،امریکن ریڈیو ، ٹیلی ویژن ایوارڈ اور گولڈن ایگل ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آسکر ایوارڈ جیتنے پر شرمین عبید چنائے کو دلی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شرمین عبید اور ان کی دستاویزی فلم’’ فیس سیونگ‘‘ نے پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ایوارڈ قوم کیلئے باعث فخر ہے، اس ایوارڈ سے پاکستان کا سافٹ امیج بھی نمایاں ہو گا، دریں اثناء شرمین عبید کی والدہ صباء حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی شرمین عبید اور ان کی دستاویزی فلم کے آسکر ایوارڈ حاصل ہونے پر انہیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے ملک و قوم کے لئے باعث فخر ہے۔

No comments:

Post a Comment

 DESCRIPTION-OF-AD  DESCRIPTION-OF-AD